Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اسکواش

ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کو شکست

کولمبیا نے ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کو شکست دیدی۔

کولمبیا نے پاکستان کو کوارٹر فائنل میں 1-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، پاکستان کے عبداللہ نواز نے اپنا گیم جیتا مگر حمزہ خان اور محمد عماد کو شکست ہوئی۔

پاکستان کے عبداللہ نواز نے یوان ایریزاری کو 8-11، 12-10، 11-9، 3-11 اور 7-11 سے ہرایا۔

حمزہ خان کو یوان ٹوریس لارا نے 13-11، 9-11، 8-11 اور 3-11 سے ہرایا جبکہ محمد عماد کو ہوز سینتاماریا نے 11-4، 12-14، 8-11 اور 10-12 سے شکست دی۔

میچ کے دوران ریفری کے متعدد فیصلے حیران کن طور پر پاکستان کے خلاف رہے۔

Related posts

مصر کے محمد ذکریا نے سی این ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

Admin

پاکستان کے عاصم خان نے امریکا میں جونز کریک اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

Admin

تین پاکستانی کھلاڑی اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Admin

Leave a Comment