Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
پاکستان

پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کی طبیعت بگڑ گئی

اسکردو: گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق  ثمینہ بیگ کے پھیپھڑے میں پانی بھرنے کے باعث ان کی طبیعت بگڑگئی جس کے بعد انہیں اسکردو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کابتانا ہے کہ‎ ہیلی کاپٹر نہ ملنے پر ثمینہ بیگ کوگزشتہ روز گھوڑے پر بیس کیمپ سے روانہ کیا گیا تھا، ثمینہ کےٹوکی مہم جوئی کے لیے بیس کیمپ میں موجود تھیں۔

‎ذرائع کا کہنا ہے کہ  غیر ملکی ڈاکٹر نے ثمینہ بیگ کو اسکردو شفٹ کرنےکا مشورہ دیاتھا اور وہ آج رات اسکردو پہنچیں گی۔

Related posts

اذلان شاہ کپ: پاکستان اور جاپان کے درمیان سنسنی خیز میچ برابری پر ختم

محمد نوید

چیف سلیکٹر کے رابطے کے بعد عماد وسیم کے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے امکانات بڑھ گئے

محمد نوید

پی ایس ایل فائنل، اسلام آبادکے اٹیکنگ اسٹائل سے واقف ہیں، پلان کرکے میدان میں اتریں گے: افتخار

محمد نوید

Leave a Comment