Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

ٹرینٹ برج میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں 3 میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہیں۔

جمعرات کو  ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، انگلش ٹیم نے دعوت قبول کرتے ہوئے میچ میں وہ کر دیا جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں آج سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔

 ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں وہ کر دیا جو آج سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔

برینڈن مکولم کے کوچ بننے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی جارحانہ بیٹنگ کی حکمت عملی سے مشہور ہونے والی انگلش کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین ٹیم کی ففٹی بنانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف انگلش ٹیم کی اننگز کا آغاز ہوا تو  زیک کرالی تو صفر پر آؤٹ ہوئے لیکن بین ڈکٹ اور اولی پوپ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 4.2 اوورز (26 گیندوں) میں ٹیم کا اسکور 50 رنز تک پہنچا دیا۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے تیز ترین ففٹی اسکور ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ESPNcricinfo (@espncricinfo)

اس سے قبل انگلینڈ نے ہی 1994 میں جنوبی افریقا کے خلاف 4.3 اوورز میں 50 رنز مکمل کیے تھے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پہلے دن کے اختتام پر416 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہے۔

انگلش ٹیم کو 3 میچزکی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

 

Related posts

ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی، پوسٹ مارٹم کیلئے آئندہ ہفتے مشاورت کا آغاز ہوگا

محمد نوید

پروٹیز کیخلاف 2 سنچریاں بنانیوالے صائم نے بچپن میں بھارت میں کیا کارنامہ سرانجام دیا؟

محمد نوید

کوہلی کے بغیر بھارتی ٹیم کی تعریف کرنے پر سوشل میڈیا صارفین سنجے منجریکر پر برہم

محمد نوید

Leave a Comment