Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

22 سالہ حسن نواز نے بابر کا ٹی 20 ریکارڈ توڑ دیا، سب سے تیز سنچری بنانیوالے پاکستانی کرکٹر بن گئے

پاکستانی بیٹر حسن نواز نے بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں  تیز ترین سنچری بنانے والے پاکستانی کرکٹر ہونے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

22 سالہ حسن نواز نے آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں  44 گیندوں پر سنچری بنائی، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔

حسن نواز نے 105 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور وہ شاندار بیٹنگ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

22 سالہ حسن نواز نے بابر کا ٹی 20 ریکارڈ توڑ دیا، سب سے تیز سنچری بنانیوالے پاکستانی کرکٹر بن گئے
فوٹو: ای ایس پی این

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ میچ حسن نواز کے کیرئیر کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بابراعظم نے 2021 میں 49 گیندوں پر  جنوبی افریقا کے خلاف سنچری اسکورکی تھی۔

خیال رہے کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے کیویز کو 9 وکٹوں سے شکست دی، 5 میچز کی سیریز میں دو میچز نیوزی لینڈ جب کہ ایک پاکستان کے نام رہا۔

Related posts

چیئرمین پی سی بی کا ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے والی قومی ٹیم پر ڈالروں کی بارش کرنیکا اعلان

محمد نوید

چیئرمین پی سی بی نے بورڈ کے وسائل میں اضافے کا پلان طلب کرلیا

محمد نوید

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، ٹریوس ہیڈ اور سراج کو بطور سزا جرمانہ یا معطل کیے جانے کا امکان

محمد نوید

Leave a Comment