Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

‘انگلینڈ سے کھیلنے پر ہمیشہ فخر رہا’، معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلش کرکٹر معین علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

معین علی ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہو چکے ہیں اور اب انہوں نے ہر قسم کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، معین علی کو آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔

معین علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان برطانوی جریدے سے خصوصی گفتگو میں کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں 37 سال کا ہو چکا ہوں، آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا، میں نے انگلینڈ کے لیے بہت کرکٹ کھیل لی ہے، اب یہ وقت نئی نسل کا ہے، اس کا مجھے بتایا گیا ہے۔

معین علی کا کہنا ہے کہ میں نے محسوس کیا کہ یہ مناسب وقت ہے، میں نے اپنا حصہ پورا کر دیا ہے، اگرچہ میں ریٹائر ہو رہا ہوں، میں یہ محسوس نہیں کرتا کہ میں بہت زیادہ اچھا نہیں ہوں۔

انگلش کرکٹر نے کہا کہ میں اب بھی کھیل سکتا ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں ٹیم نے ایک اور سرکل میں آگے بڑھنا ہے، مجھے انگلینڈ کی جانب سے کھیلنے پر ہمیشہ فخر رہا ہے۔

واضح رہے کہ معین علی نے 68 ٹیسٹ، 138 ون ڈے اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔

Related posts

25 اوورز میں 2 بالز استعمال کی جائیں: آئی سی سی نے کرکٹ کے فروغ کیلئے تجاویز پیش کردیں

محمد نوید

22 سالہ انٹرنیشنل فٹبالر کار حادثے میں زخمی ہونے کے ایک ماہ بعد چل بسا

محمد نوید

آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ کا ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

محمد نوید

Leave a Comment