Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلاہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

انگلش کپتان جوش بٹلر پاکستان کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوش بٹلر پاکستان کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے۔

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 23 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد انگلش کپتان بٹلر چھٹی لے کر گھر روانہ ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق انگلش کپتان اور اہلیہ کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت متوقع ہے، جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف منگل کو ہونے والے تیسرے میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

بٹلر کی جگہ معین علی انگلش ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔ انگلش ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ بٹلر سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے انگلش ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں البتہ یہ واضح ہے کہ وہ شیڈول کے مطابق ورلڈکپ کیلئے ٹیم کے ساتھ روانہ ہوں گے۔

Related posts

پی سی بی پاکستان سپر لیگ کی اچھی ونڈو نکالنے کیلئے پرامید

محمد نوید

سابق بنگلا دیشی ٹیسٹ کرکٹر نفیس اقبال برین ہیمریج کا شکار

محمد نوید

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، ٹریوس ہیڈ اور سراج کو بطور سزا جرمانہ یا معطل کیے جانے کا امکان

محمد نوید

Leave a Comment