Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

جنوبی افریقا کے وین ڈر ڈوسن نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کر دی

جنوبی افریقا کے روسی وین ڈر ڈوسن نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ میچز  کیلئے  اسلام آباد یونائیٹڈ کو اپنی دستیابی ظاہر کردی۔

وین ڈر ڈوسن اس سے قبل ڈرافٹ میں پک ہونے کے بعد ذاتی وجوہات کی وجہ سے پی ایس ایل سے دستبردار ہوئے تھے۔

تاہم اب روسی وین ڈر ڈوسن نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو اپنی دستیابی ظاہر کردی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی ڈوسن کی بقیہ میچز میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

 ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق مینجمنٹ رسی وین ڈر ڈوسن کو پی ایس ایل میں خوش آمدید کہتی ہے، ورلڈ کلاس کھلاڑی کے پی ایس ایل میں آنے سے چار چاند لگ جائیں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اس سے قبل ایلکس ہیلز کی پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز میں شمولیت کا بھی اعلان کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان اور بھارت کی کشیدگی کی وجہ سے پی ایس ایل کو معطل کیا گیا تھا تاہم جنگ بندی کے بعد اب لیگ کو بحال کرکے میچز 17 سے 25 مئی کو ہوں گے۔

17 مئی کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اورکراچی کنگز کے درمیان میچ ہو گا۔

Related posts

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز آج سے شروع ہوگی

محمد نوید

لاہور قلندرز کا پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کیلئے کِٹ ڈیزائن کے مقابلے کا اعلان

محمد نوید

ورلڈ بیچ کبڈی چیمپئن شپ فائنل میں ایران سے شکست، پاکستان کا سلور میڈل

محمد نوید

Leave a Comment