Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان، پاکستان ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے ریکارڈ پرائز منی کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق  ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 جون سے لارڈز میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے 5.76 ملین ڈالرز کی انعامی رقم رکھی ہے جو گزشتہ 2 ایڈیشن کے مقابلے میں دگنی انعامی رقم  ہے۔

آئی سی سی کے مطابق  فاتح ٹیم کو 3.6 ملین ڈالرز ملیں گے جو گزشتہ ایڈیشنز میں 1.6 ملین ڈالرز  تھے، اسی طرح  رنرز اپ ٹیم کو 2.16 ملین ڈالرز ملیں گے جو اس سے قبل 8 لاکھ ڈالرز  تھے۔

کرکٹ کونسل نے 30 دن کاؤ نٹ ڈاؤن کے سلسلے میں آئی سی سی فائنل کی پروموشنل ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔

پاکستان ٹیم کا نمبر  اور انعامی رقم

بات کی جائے پاکستان ٹیم کی تو  آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر  پاکستان ٹیم  9 ویں نمبر پر رہی ہے جس کے تحت  قومی ٹیم کو 4 لاکھ 80 ہزار ڈالر ملیں گے۔

تیسری پوزیشن والی ٹیم بھارت کو 14 لاکھ 40 ہزارڈالرز  اور چوتھی پوزیشن کی ٹیم نیوزی لینڈکو 12 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

5 ویں نمبر پر انگلینڈ کو 9 لاکھ 60 ہزار ڈالرز،  چھٹے نمبر پر سری لنکا کو 8 لاکھ 40 ہزار ڈالرز، 7 ویں  نمبر پر بنگلا دیش کو 7 لاکھ 20 ہزار اور 8 ویں نمبر پر ویسٹ انڈیز کو 6 لاکھ ڈالرز ملیں گے جب کہ پاکستان ٹیم کا آخری نمبر رہا تھا۔

Related posts

بحرین نے پاکستان کو شکست دیکر ایشین مینز والی بال نیشن کپ جیت لیا

محمد نوید

قومی کرکٹر فواد عالم کی والدہ انتقال کرگئیں

محمد نوید

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے نئی فٹنس پالیسی متعارف کروادی

محمد نوید

Leave a Comment