Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اولمپکسپاکستان

میئر سکھر کا زیر تعمیر اسپورٹس اسٹیڈیم ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیتنے پر میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے سونے کے تاج اور اسپورٹس اسٹیڈیم کو  ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا۔

ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ سکھر کے عوام کی پرزور خواہش پر پیرس اولمپکس میں تمغہ جیتنے پر پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کو سونے کا تاج پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اولمپکس میں پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیتنے پر سکھر میں زیر تعمیر نیو اسپورٹس اسٹیڈیم کو  بھی ’ارشد ندیم اسٹیڈیم‘ کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل میئر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سندھ حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعامی رقم کا اعلان کیا تھا۔

اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی ارشد ندیم کیلئے 10 لاکھ روپے انعامی رقم کا اعلان کر چکے ہیں۔

Related posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی گئی

محمد نوید

پیرس اولمپکس: کیمپ اور ذاتی کوچ کی عدم دستیابی، اسپرنٹر فائقہ اکیلے ٹریننگ پر مجبور

محمد نوید

پیرس اولمپکس میں میڈلز کے بعد بھارت میں کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیل مقبول ہونے لگے

محمد نوید

Leave a Comment