Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیل

ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

بحرین میں جاری ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ 

پاکستانی ٹیم کو مسلسل چار میچز میں کامیابی کے بعد آج جاپان کے خلاف پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سپر 8 راؤنڈ میں پاکستان کو جاپان نے 3-1 سے ہرایا تاہم شکست کے باوجود پاکستان ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

میچ کے  پہلے سیٹ میں پاکستان کی جیت کے بعد جاپان نے شاندار کم بیک کیا اور دوسرے سیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ٹائی بریکر پر ہوا۔

میچ کے آخری دو سیٹ جاپان نے با آسانی جیت لیے، جاپان نے مقابلہ 25-22، 26-28، 18-25 اور 15-25 سے اپنے نام کیا۔

جاپان سے شکست کے باوجود پاکستان ایشین انڈر 18 والی بال کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے، گزشتہ روز کوریا کے خلاف جاپان کی فتح نے پاکستان کی ٹاپ فور میں جگہ پکی کردی تھی۔

پاکستان کی سپر 8 کے گروپ ایف میں دوسری پوزیشن رہی جبکہ سیمی فائنل میں پاکستان گروپ ای کی ٹاپ ٹیم سے مقابلہ کرے گا۔

Related posts

آسٹریلوی کرکٹر ایلیس پیری نے جس کار کا شیشہ چھکے سے توڑا وہ شیشہ انہیں تحفے میں مل گیا

محمد نوید

تین پاکستانی کھلاڑی اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

محمد نوید

ویرات کوہلی نے ورلڈکپ میں جیت کی وجہ انوشکا شرما کو قرار دیدیا

محمد نوید

Leave a Comment