Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلکھیل

جیسمین پیرس دنیا کی مشکل ترین الٹرا میراتھون مکمل کرنے والی پہلی خاتون بن گئی

برطانوی خاتون جیسمین پیرس نے دنیا کے مشکل ترین الٹرا میراتھون میں سے ایک ’بارکلے میراتھون‘ مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

برطانوی خاتون جیسمین پیرس ’بارکلے میراتھون‘ مکمل کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون بن گئیں ہیں، میراتھون کیلئے فروزن ہیڈ اسٹیٹ پارک میں بنایا گیا راستہ تقریبا 60 ہزار فٹ پر پھیلی چڑھائیوں اور اترائیوں پر مشتمل ہے، جو ماؤنٹ ایورسٹ  سے دوگنی اونچائی بنتی ہے۔

ریس کے دوران 40 سالہ برطانوی خاتون جیسمین پیرس نے دشوار گزار راستوں اور بعض اوقات بے راہ میدانوں اور اندھیری راتوں میں بھی لگاتار دوڑتے ہوئے میراتھون کو مقرر وقت میں مکمل کیا۔

جیسمین پیرس کی جانب سے دشوار ترین میراتھون مکمل کرنے پر ہزاروں مداحوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

میراتھون مکمل کرنے کیلئے مقرر 60 گھنٹوں کے دورانیے میں 1989 میں ریس کے آغاز سے لیکر اب تک صرف 20 افراد ہی آخری پوائنٹ تک پہنچ کر ریس مکمل کر پائے ہیں۔

Related posts

غیر معیاری سہولیات: بھارتی میڈیا نےکانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم کا پول کھول دیا

محمد نوید

کھیلآسٹریلیا سے 10 وکٹوں سے شرمناک شکست پر سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر پھٹ پڑے

محمد نوید

چیمپئنز کپ کے مینٹورز کو مختلف اکیڈمیوں میں اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

محمد نوید

Leave a Comment