پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کیریبئن لیگ کے پہلے ہی میچ میں جشن کا انداز وائرل ہوگیا۔
نسیم شاہ نے وکٹ لینے کے بعد ویسٹ انڈین شیلڈن کارٹل کا انداز اپنایا، کیریبئن پریمیئر لیگ میں پہلا میچ کھیلنے والے نسیم شاہ نے وکٹ لینے کے بعد مخصوص انداز میں سلیوٹ مارا۔
فاسٹ بولر نے ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز کو آؤٹ کرنے کے بعد سلیوٹ مار کر جشن منایا، انٹیگاینڈ بربودا فالکنز کے خلاف نسیم شاہ نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی جانب سے دو وکٹیں حاصل کیں۔
🇵🇰 @iNaseemShah Causing Havoc! 🔥#CPL25 #BiggestPartyInSport #CricketPlayedLouder #SKNPvABF #Sky365 pic.twitter.com/xryfsvNBoq
— CPL T20 (@CPL) August 15, 2025
نسیم شاہ نے فالکنز کی اننگز کی آخری وکٹ حاصل کر کے سلیوٹ کے ساتھ جشن منایا، نسیم نے 3.1 اوورز میں 20 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کے شیلڈن کارٹیل کا سلیوٹ مارنے کا اسٹائل چند برس قبل خاصا مقبول ہوا تھا، کارٹیل شیلڈن کے اسٹائل کو کئی بولرز نے بھی اپنایا تھا۔