Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

پاکستان نےکیویز کو 9 رنز سے شکست دیدی، 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر

آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے دی۔

ویب ڈیسک

پاکستان کی جیت سے پانچ میچز کی سیریز  2-2 سے برابر ہوگئی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز  بنائے، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم آخری اوور میں 169 رنز  پر  آؤٹ ہوگئی۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈکو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے 69  رنز کی اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں  2 چھکے 6 چوکے شامل تھے۔

ان کے علاوہ  فخر زمان نے 43 اور عثمان خان نے 31 رنز بنائے۔

179 رنز کے ہدف کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم آخری اوور میں 169 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سیفرٹ 52 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر  رہے جب کہ مائیکل بریسویل 23 ، جیمز نیشم 16 اور مارک چیپمین نے 12 رنز  بنائے۔ ذاکارے فوکس صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔

اسامہ میر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاداب خان اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہےکہ پاک نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی ہے،  سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان سیریز کے میچز جیو سپر سے براہ راست نشرکیےگئے۔

Related posts

پی ایس بی نے پاکستان کا نام استعمال کرنے پر باڈی بلڈنگ فیڈریشن کو قانونی نوٹس بھیج دیا

محمد نوید

وقار یونس نے نئے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

محمد نوید

کرکٹ ٹیم میں انتخاب اب ‘کیٹ واک’ کیطرح آسان نہیں بلکہ کانٹوں پر سفر جیسا ہوگا

محمد نوید

Leave a Comment