Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
فٹ بالکھیل

نائیجیرین فٹبالر زور دار چھینک مارنے سے انجری کا شکار ہوگیا

نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے انگلش کلب فٹبالر وکٹر ادیبوئیو کو زور دار چھینک مارنا مہنگا پڑگیا، چھینک مارنے سے کمر میں شدید تکلیف کی وجہ سے وہ انجری کا شکار ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فٹبالر وکٹر جو ان دنوں انگلش فٹبال کلب بولٹن وانڈررز کی نمائندگی کر رہے ہیں،زور دار چھینک مارنے کی وجہ سے انجری کا شکار ہوگئے۔

کلب کے منیجر نے بتایا کہ آپ اس بات پر یقین کریں یا نہ کریں، ہمارے  پلیئر وکٹر کو زور دار چھینک مارنے کی وجہ سے پسلیوں میں شدید تکلیف ہوئی جس کی وجہ سے وہ ٹیم سے بھی باہر ہوئے۔

منیجر کاکہنا ہے کہ  26 سالہ نوجوان کو خدشہ ہے کہ زور دار چھینک مارنے  کی وجہ سے اس کی پسلیاں متاثر ہوئی ہیں، شاہد ایک آدھی ٹوٹ بھی گئی ہو، لیکن  ہمیں امید ہے کہ یہ صرف پٹھوں کا مسئلہ ہے لیکن جب تک اسکینر کا نتیجہ نہیں آجاتا کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔

واضح رہے کہ ایک چھینک کی رفتار 100 سے 500 میل فی گھنٹہ ہوسکتی ہے اور یہ ایک ایسا خودکار جسمانی ردعمل ہے جو سانس کی نالی کھلی رکھنے کے لیے ہوتا ہے۔

نیشنل لائبریری آف میڈیسن کی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ زور دار چھینک کمر کے نچلے حصے میں شدید درد بھی پیدا کرسکتی ہے۔

گزشتہ دنوں امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص کی زوردار چھینک کے نتیجے میں اس کی آنتیں باہر آگئی تھیں۔

 

Related posts

کانپور ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم نے تیز بیٹنگ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

محمد نوید

بھارت کیلئے تاریخ رقم کرنیوالی شوٹر سب سے بڑے ایوارڈ کیلئے نامزدگی سے محروم، والد پھٹ پڑے

محمد نوید

ہاکی ٹیم ادھار کی ٹکٹوں پر ایشین چیمپئن شپ کیلئے چین گئی ہے، صدر پی ایچ ایف

محمد نوید

Leave a Comment