Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیل

ایشین والی بال نیشنز کپ: پاکستان نے فلپائنز کو 1-3 سے شکست دے دی

بحرین میں اے وی سی ایشین والی بال نیشنز کپ میں پاکستان نے فلپائنز کو  1-3 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں شاندار  آغاز کیا ہے۔

بحرین کے شہر  مانامہ میں ایشین والی بال نیشنز کپ کے پہلے روز  پاکستان نے فلپائنز کے خلاف زبردست کھیل پیش کیا، پاکستان نے ابتدائی 2 سیٹس جیت کر  میچ میں گرفت مضبوط کی تاہم تیسرے سیٹ میں فلپائنز  نےکم  بیک کیا اور  میچ 1-2 کردیا۔

چوتھے سیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا اور فلپائنز  نے بھرپور فائٹ کی لیکن پاکستان اس کے لئے ایک مضبوط حریف ثابت ہوا، پاکستان نے چوتھا سیٹ جیت کر  ایک گھنٹہ 6 منٹ جاری  رہنے والا میچ  اپنے نام کیا، جیت کا اسکور18-25، 12-25، 25-18 اور 22-25 رہا۔

 پاکستان کی جانب سے آفاق خان، مصور خان اور  مراد خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، میچ میں پاکستان نے اٹیک سے 48 پوائنٹس جبکہ بلاک سے 14 پوائنٹس حاصل کیے اور حریف کی غلطیوں کو 28 پوائنٹس میں تبدیل کیا۔

پاکستان ایونٹ میں اپنا اگلا میچ جمعرات کو چائنیز تائپے کے خلاف کھیلے گا۔

 

Related posts

بھارت کیلئے تاریخ رقم کرنیوالی شوٹر سب سے بڑے ایوارڈ کیلئے نامزدگی سے محروم، والد پھٹ پڑے

محمد نوید

پیرس اولمپکس: کیمپ اور ذاتی کوچ کی عدم دستیابی، اسپرنٹر فائقہ اکیلے ٹریننگ پر مجبور

محمد نوید

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی جاری کر دیے

محمد نوید

Leave a Comment