Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اولمپکسپاکستان

پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر افواج پاکستان کی ارشد ندیم کو مبارکباد

پیرس اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ارشد ندیم سمیت قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اولمپکس میں پاکستان کیلئے 40 سال بعد پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور افواج پاکستان کے سربراہان آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے پیغام میں ارشد ندیم کی جیت پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ارشد ندیم نے انفرادی طور پر گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن کر تاریخ میں اپنا نام روشن کیا، اولمپکس میں پاکستان کیلئے شاندار کامیابی ارشد ندیم کی غیرمتزلزل لگن کا نتیجہ ہے۔

اپنے بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اولمپکس میں کامیابی ارشد ندیم کی انتھک محنت، ثابت قدمی اور مثالی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پوری قوم کی نظریں ارشد ندیم پر تھیں جو پاکستان کو 32 سال بعد اولمپکس میں کوئی میڈل دلانے کی واحد امید تھے۔

خیال رہےکہ پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا جب کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے ہی دلوایا تھا۔

ارشد ندیم پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔

Related posts

کراچی کی انڈور کرکٹ، گلی کرکٹ پر غالب آگئی

محمد نوید

پیرس اولمپکس میں دیے جانے والے گولڈ میڈلز میں سونا کتنا ہے؟

محمد نوید

پیرس اولمپکس: دشمن ممالک جنوبی اور شمالی کوریا کے کھلاڑیوں کی سیلفی وائرل

محمد نوید

Leave a Comment