Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
پی ایس ایلکرکٹکھیل

اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج بیٹر کولن منرو نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

راولپنڈی: اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹر کولن منرو نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے افتتاحی میچ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ 

جمعہ کو پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست دی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا 140 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

جارح مزاج بیٹرکولن منرو نے 42 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو قلندرز کے خلاف فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اس ففٹی کے ساتھ بائیں ہاتھ کے بیٹر کولن منرو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان رائلی روسو کا ریکارڈ توڑ دیا۔

کولن منرو اب  پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ ففٹی اسکور کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے۔

لاہور کے خلاف نصف سنچری منرو کی پی ایس ایل میں 13ویں ففٹی تھی، جس سے انہوں نے رائلی روسو کا 12 نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑا۔

پی ایس ایل میں سب سے زیاد ففٹی اسکور کرنے والے غیر ملکی بیٹرز میں لوک رونکی، جیسن رائے اور شین واٹسن بھی شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج بیٹر کولن منرو نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
فوٹو: جیو سوپر اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ مجموعی طور پر پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ 50 پلس اسکور کرنے کا اعزاز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے پاس ہے، جنہوں نے اب تک 35 ففٹیاں اسکور کی ہیں۔

Related posts

پاکستان ٹیم سے بدترین شکست پر سابق آسٹریلوی کھلاڑی برس پڑے

محمد نوید

وزیراعظم کا چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار

محمد نوید

جو باڈی لینگویج کپتان کی ہوتی ہے وہی کھلاڑیوں کی ہوجاتی ہے، شاہد آفریدی

محمد نوید

Leave a Comment