Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیلہاکی

ایف آئی ایچ نیشنز کپ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

ملائیشیا میں جاری نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-4 سے شکست دے دی۔

ملائشیا میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کوارٹر میں برتری حاصل کی لیکن عبدالرحمان نے اسی کوارٹر میں دو گول کرکے پاکستان کو دو ایک کی برتری دلادی۔

دوسرے کوارٹر میں پاکستان ٹیم نے نہ صرف گیند قبضہ رکھا بلکہ ایک اور گول کرکے تین ایک کی برتری حاصل کرلیاور یہ گول رانا وحید اشرف نے بنایا۔

تیسرے کوارٹر میں نیوزی لینڈ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے پنالٹی کارنر پر دونوں گول برابر کردیے اور آخری کوارٹر میں کیوی ٹیم نے میچ کا فیصلہ کن گول کرتے ہوئے 3-4   کے اسکور کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

اس فتح کے بعد پول بی میں نیوزی لینڈ 9 پوائنٹس کے ساتھ بدستور ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ پاکستان نے تین میچوں میں چار پوائنٹس حاصل کیے۔

Related posts

پاکستان نے برکس گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

محمد نوید

چیمپئنز کپ کے مینٹورز کو مختلف اکیڈمیوں میں اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

محمد نوید

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آج سے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کا آغاز کرے گی

محمد نوید

Leave a Comment