Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

آئی سی سی بورڈ کا چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بورڈ اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

دبئی میں آئی سی سی کی تین روزہ میٹنگ اختتام کو پہنچ گئی۔ بورڈ میٹنگ میں پی سی بی کے چیئرمین  محسن نقوی نے شرکت کی، آئی سی سی بورڈ اجلاس میں پی سی بی حکام کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق تیاریوں سے متعلق رپورٹ پر آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے بورڈ ممبرز کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی اور اجلاس میں یقین دہانی کرائی کہ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن سمیت تمام کام وقت مقررہ میں مکمل ہوجائیں گے۔

تین روزہ آئی سی سی میٹنگزمیں آئی سی سی چیئر اور انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر کی میعاد کو تین سال کی دو مدت میں تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی اور مینز کرکٹ کمیٹی میں ا سکاٹ ویننک کو فل ممبر کا نمائندہ اور اسکاٹ ایڈورڈز کو ایسوسی ایٹ ممبر کا نمائندہ مقرر کیا گیا۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ اگلے سال فروری مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے ۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو 150سے زائدکے اسٹرائیک ریٹ والےکھلاڑیوں کی ضرورت ہے: محسن نقوی

محمد نوید

یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ، کون سے پاکستانی اسٹارز کس ٹیم میں ایکشن میں ہونگے؟

محمد نوید

کوشش ہوتی ہےگراؤنڈ میں جاؤں اور ٹیم کیلئےکچھ کروں، میں نمبرزکا نہیں سوچتا: کین ولیمسن

محمد نوید

Leave a Comment