Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو 150سے زائدکے اسٹرائیک ریٹ والےکھلاڑیوں کی ضرورت ہے: محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ  ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کو  150 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ  سے کھیلنے والے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پی سی بی کی اسلام آباد میں پی سی بی کے مینٹورز کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس  میں وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد اور مصباح الحق شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ میں چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کا جائزہ لیا گیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے بہترین پرفارمرز کے حوالے سے مینٹورز سے دریافت کیا، میٹنگ میں مینٹورز  نے چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ میں بہترین کھلاڑیوں کی نشاندہی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر مینٹور  نے ہر شعبے کے دو سے تین بہترین پرفارمرز کی نشاندہی کی، چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ سے تینوں شعبوں، بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ میں 12 کے قریب بہترین کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے مینٹورز سےگفتگو میں کہا کہ 150 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلنے والے کھلاڑیوں کی ٹیم کو ضرورت ہے، سلیکٹ ہونے والے کھلاڑیوں کی ٹریننگ، خوراک اور فٹنس پی سی بی کے ذمہ ہوگی، منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کے اسکلز کو مزید بہتر بنانےکے لیےکام کیا جائےگا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ  سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کو بھی بہتر اسٹرائیک ریٹ کے بیٹرز کی تلاش کے لیے ذمہ داری دی گئی ہے، مقصد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے لیے ماڈرن ڈے کرکٹ کے لیے کھلاڑیوں کی تلاش اور انہیں قومی سطح پر موقع دینا ہے۔

Related posts

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، پاکستان کے صاحبزادہ فرحان بھی شامل

محمد نوید

وہاب ریاض کیلئے سینئر ٹیم مینیجر کا عہدہ تخلیق، کرکٹ حلقے حیران

محمد نوید

چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کیوں نہیں آرہے؟ مداح کے سوال پر سوریا کمار نے کیا جواب دیا؟

محمد نوید

Leave a Comment