Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

بھارتی کرکٹر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اکشر پٹیل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی آل راؤنڈر اکشر پٹیل نے 24 دسمبر کو انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ ان کے ہاں 19 دسمبرکو بیٹا پیدا ہوا۔

اکشر اور اہلیہ نے انسٹاگرام پر نومولود بچے کی تصویر بھی اپ لوڈ کی جس میں اس نے بھارتی کرکٹ ٹیم  کی خاص جرسی پہنی ہوئی تھی۔

جوڑے  نے تصویر کے ساتھ پیغام پوسٹ کیا اور بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام ‘ ہکش پٹیل’ رکھا ہے۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں انکشاف کیا تھا کہ اکشر پٹیل کو بارڈرگواسکر ٹرافی کے لیے اس لیے منتخب نہیں کیا گیا کیونکہ وہ اپنے بچے کی پیدائش کی وجہ سے چھٹی پر ہیں۔

واضح رہے کہ اکشر  پٹیل جنوری 2023 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Related posts

قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی فرید اللہ کی بروکن کالر انجری کی کامیاب سرجری ہو گئی

محمد نوید

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک بھارت مقابلے کے تمام ٹکٹ فروخت

محمد نوید

چیمپئنز ٹرافی پاکستان کا نیا جنگی کھیل کیوں بن رہی ہے؟

محمد نوید

Leave a Comment