Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
ٹی20ولڈکپکرکٹکھیل

ویرات کوہلی نے ورلڈکپ میں جیت کی وجہ انوشکا شرما کو قرار دیدیا

بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنے کا سہرا اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے سر سجا دیا۔

بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کو  7 رنز سے شکست دے کر  دوسری مرتبہ ورلڈکپ ٹرافی اپنے نام کی۔

ٹیم نے پہلی بار 2007 میں پاکستان کو فائنل میں شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

ورلڈکپ میں فتح کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے کوہلی نے انسٹاگرام پر انوشکا کے ساتھ ٹیم کی جیت کا جشن مناتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

ویرات نے اپنی اہلیہ کے لیے خاص پیغام میں لکھا کہ ‘یہ آپ کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا تھا، آپ نے مجھے اچھا انسان بنانے میں مدد کی، میرے پاس الفاظ نہیں کہ شکریہ ادا کرسکوں، یہ جیت آپ کی بھی اتنی ہی ہے جتنی کے میری، آپ کا بے حد شکریہ’۔

واضح رہے کہ کوہلی نے ہفتے کو اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جس کے بعد انہوں نے مختصر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

 

Related posts

ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی: کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ

محمد نوید

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان، پاکستان ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟

محمد نوید

انگلینڈ نے پاکستان سے سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

محمد نوید

Leave a Comment