Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلٹی20ولڈکپکرکٹکھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ نے عمان کو باآسانی شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے آج ہونے والے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے عمان کو باآسانی شکست دیدی۔

رپورٹ   !   محمد نوید

انگلینڈ  نے عمان کا 48 رنز کا ٹارگٹ 2 وکٹوں کے نقصان پر 101 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا۔

نارتھ ساؤنڈ میں سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے  عمان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پہلی اننگز

عمان کی جانب سے صرف شعیب خان ہی 11 رنز بنا سکے جبکہ ٹیم کو کوئی دوسرا بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔

عمان کی پوری ٹیم انگلینڈ کیخلاف 47 رنز بنا کر 13.2 اوورز میں آل آؤٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے اپنے چار اوورز میں 11 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارک وڈ اور جوفرا آرچر نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری اننگز

انگلینڈ کے اوپنر فل سالٹ 3 گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے 12 رنز بنا کر بلال خان کے ہاتھوں بولڈ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کے جوز بٹلر 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، انگلینڈ نے عمان کی جانب سے 48 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 101 گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔

انگلینڈ کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر ول جیکس 7 گیندوں پر 5 رنز بنا کر کلیم اللہ کی گیند پر پرجاپتی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

Related posts

صدر پاکستان نے اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نواز دیا

محمد نوید

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز آج سے شروع ہوگی

محمد نوید

نئی ٹیسٹ رینکنگ، سعود شکیل کی لمبی چھلانگ، ٹاپ 10 میں شامل

محمد نوید

Leave a Comment