Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
فٹ بالکھیل

ناروے کپ: لیاری سے تعلق رکھنے والے فٹبالر امان اللہ رؤف بلوچ اوسلو میں غائب

ناروے کپ کے دوران پاکستان کی مسلم ہینڈ کی ٹیم کا  ایک فٹبالر امان اللہ رؤف بلوچ   اوسلو میں  غائب  ہوگیا۔

ترجمان مسلم ہینڈز فٹبال ٹیم کے مطابق فٹبالر امان اللہ رؤف بلوچ کا تعلق کراچی کے علاقے لیاری سے ہے جو ناروے کپ کے پہلے ہی روز اوسلو میں  غائب ہوگئے تھے۔

 ترجمان مسلم ہینڈز کا بتانا ہے کہ فٹبالر  امان اللہ  ایونٹ کی استقبالیہ تقریب میں بھی نہیں آئے  حتیٰ کہ اب  مسلم ہینڈز کی ٹیم وطن واپس آچکی ہے۔

ترجمان کے مطابق امان اللہ کا پاسپورٹ ناروے میں پاکستانی سفارتخانہ میں جمع کرادیا ہے  اور ناروے پولیس سمیت پاکستانی  سفارتخانہ کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا جاچکا ہے۔

واضح  رہے کہ  پاکستانی ٹیم بیٹر فیوچر پاکستان نے ناروے کپ میں انڈر 15 کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

ناروے کپ میں انڈر 15 ایونٹ میں شریک بیٹر فیوچر پاکستان کی ٹیم لیاری کے کھلاڑیوں پر مشتمل تھی، بیٹر فیوچر کی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی اور ہر میچ میں حریف کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

Related posts

شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آئی سی سی کے سفیر مقرر

محمد نوید

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ایک بار پھر فلسطینیوں کی آواز بن گئے

محمد نوید

جیسمین پیرس دنیا کی مشکل ترین الٹرا میراتھون مکمل کرنے والی پہلی خاتون بن گئی

محمد نوید

Leave a Comment