Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
فٹ بالکھیل

فلسطینی فٹبالرکی غزہ میں شہادت پر یوئیفاکی پوسٹ پر محمد صلاح کا طنزیہ سوال

مصر کے قومی فٹبالر اور انگلش کلب لیورپول کے اسٹار کھلاڑی محمد صلاح نے  فلسطینی فٹبالر سلیمان العبید کی غزہ میں شہادت کے حوالے سے  یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا)  کی پوسٹ پر طنزیہ سوال کیا ہے۔

دو روز قبل پیلے آف فلسطین کے نام سے مشہور فلسطین کےمعروف فٹبالر سلیمان العبید غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق فلسطین کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق اسٹار سلیمان العبید غزہ میں دیگر لوگوں کے ساتھ امداد کے منتظر تھے کہ اسرائیلی حملے کا نشانہ بن گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق 41 سالہ سابق انٹرنیشنل فٹبالر سلیمان العبید نے کریئر میں 100 سے زیادہ گول اسکور کیے تھے۔ وہ فلسطینیوں میں بہت مقبول تھے اور انہیں فلسطین کا پیلے بھی کہا جاتا تھا۔

یوئیفا نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر  سلیمان العبید کی شہادت پر  انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا کہ ‘فلسطینی پیلے’ سلیمان العبید کو الوداع،  ایک ایسا باصلاحیت کھلاڑی جس  نے سخت ترین حالات میں بھی بے شمار بچوں کو امید دلائی’۔

معروف مصری فٹبالر محمد صلاح نے پوسٹ  ری پوسٹ کرتے ہوئے یوئیفا سے سوال کیا کہ ‘کیا آپ ہمیں بتاسکتے ہیں کہ وہ کیسے، کہاں اورکیوں مارے گئے؟’

محمد صلاح کی اس پوسٹ کو بہت زیادہ سراہا جارہا ہے اور اسے بڑی تعداد میں شیئر اور لائیک کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ محمد صلاح اس سے قبل بھی فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کرتے رہے ہیں اور متعدد بار وہ غزہ میں  تشدد کے خاتمے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی برادری سے اپیل کرچکے ہیں۔

Related posts

سڈنی میں تماشائیوں کے بابر پر طنز، امام کی بابر کے حق میں انسٹا اسٹوری وائرل

محمد نوید

چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کو فائنل سے پہلے بڑا دھچکا، اہم بولر کو انجری کا سامنا

محمد نوید

بیٹی کی طبیعت میں بہتری، یوسف نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیابی ظاہر کر دی

محمد نوید

Leave a Comment