Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیلگالف

پاکستان کے جونیئرگالفرز نے 14 اگست کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا

پاکستان کے جونیئر گالفرز  نے 14 اگست کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا، مہد  خان  اور  سارہ امین خان نے قازقستان  جونئیر  اوپن گولف چیمپئن شپ جیت لی۔

مہد خان اور سارہ امین خان  قازقستان جونیئر اوپن گولف چیمپئن شپ میں چیمپئنز قرار پائے ہیں۔ الماتے میں ہونے والی چیمپئن شپ میں مہد خان نے بوائز کیٹیگری جب کہ سارہ امین خان نے گرلز کیٹیگری میں کامیابی حاصل کی۔ مہد نے بوائز کیٹیگری میں شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا، زید عمر ارشد رنر اپ قرار  پائے۔

چیمپئن شپ میں مہد خان نے سب سے لمبی ڈرائیو کا بھی اعزاز حاصل کیا۔ سارہ امین خان کو بھی اپنی کیٹیگری میں سخت مقابلہ درپیش تھا لیکن انہوں نے بھی کھیل میں اپنی شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان گالف فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ قاضی اکرام نے جونیئر گالفرز کو مبارک باد دیتے ہوئےکہا ہےکہ جونیئر گالفرز کی یہ کامیابی یوم آزادی کے موقع پر ایک خو بصورت تحفہ ہے۔

Related posts

اذلان شاہ کپ: پاکستان اور جاپان کے درمیان سنسنی خیز میچ برابری پر ختم

محمد نوید

ناروے کپ: لیاری سے تعلق رکھنے والے فٹبالر امان اللہ رؤف بلوچ اوسلو میں غائب

محمد نوید

پاکستان نے ریکارڈ پانچویں مرتبہ ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی

محمد نوید

Leave a Comment