Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
تینسکھیل

45 سالہ سابق امریکی ٹینس چیمپئن وینس ولیمز منفرد اعزاز پانے کے قریب

سابقہ امریکی ٹینس چیمپئن وینس ولیمز  ایک بار  پھر یو ایس اوپن کھیلیں گی۔

45 سالہ سابقہ چیمپئن وینس ولیمز کو  یو ایس اوپن کے لیے وائلڈ کارڈ مل گیا ہے، جس کے بعد وینس ولیمز ایک بار پھر یو ایس اوپن گرینڈ سلام میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

اس طرح وینس ولیمز 44 برسوں میں یو ایس اوپن میں شرکت کرنے والی عمر رسیدہ ترین کھلاڑی بن جائیں گی۔

اس سے قبل 1981 میں رینی رچرڈ نے 47 برس کی عمر میں یو ایس اوپن میں شرکت کی تھی، وینس ولیمز کی اس وقت رینکنگ 577 ہے۔

7 مرتبہ کی سنگلز ویمن ٹینس چیمپئن  امریکی ٹینس چیمپئن مکسڈ ڈبلز میں بھی ہم وطن ریلی اوپیلکا کے ساتھ حصہ لیں گی۔

وینس ولیمز نے 2000 اور 2001 میں یو ایس اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، وہ جولائی میں ٹینس میں واپس آئیں اور واشنگٹن اوپن میں پہلے راؤنڈ کا میچ جیتا۔

یاد رہے یو ایس اوپن گرینڈ سلام کا آغاز 18 اگست سے ہو  رہا ہے۔

Related posts

ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانےکا امکان

محمد نوید

بابراعظم کو ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

محمد نوید

بھارت کیخلاف ہی نہیں تمام میچز میں بیسٹ کمبی نیشن کے ساتھ جائیں گے: بابراعظم

محمد نوید

Leave a Comment