Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
پاکستانکھیل

لاہور میں بنایا جانے والا اپنی نوعیت کا منفرد سائیکلنگ ٹریک تباہ حالی کا شکار ہوگیا

لاہور میں بنایا جانے والا اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد سائیکلنگ ٹریک ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث تباہ حالی کا شکار ہو چکا ہے۔ 

رپورٹ     !     محمد نوید

لاہور کی ضلعی انتظامیہ شہریوں کیلئے سائیکلنگ کا ٹریک بنا کر بھول گئی اور اب یہ ٹریک سائیکلسٹوں کا تو نہیں البتہ نشئیوں کی آماجگاہ اور آوارہ جانوروں کا مسکن بن چکا ہے۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 3 سال قبل اپنی نوعیت کا یہ پہلا سائیکلنگ ٹریک ان دعوؤں کے ساتھ بنایا گیا تھا کہ یہ بی آر بی لنک کینال کے کنارے پہلا ’انٹرٹینمنٹ ہب‘ ہوگا۔

دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہاں فوڈ کورٹ بنائی جائے گی، شہریوں کو سائیکلیں دستیاب ہوں گی اور واک کے شوقین افراد کیلئے جاگنگ ٹریک الگ ہوگا۔

لیکن صورتحال اس کے برعکس ہے، سائیکلنگ ٹریک کے جنگلے گل سڑ چکے ہیں، نشہ کرنے والے افراد جنگلوں کو توڑ کرلے جاتے ہیں جبکہ ٹریک کا نام و نشان بھی ختم ہوتا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے کسی کو یہاں سائیکلنگ یا جاگنگ کرتے نہیں دیکھا، ٹریک پر انسان اور سائیکلیں تو نہیں تاہم کتے بھاگتے دکھائی دیتے ہیں۔

لاہور کے شہر میں  شہریوں کیلئے ایک اچھی تفریح گاہ تو بنائی گئی لیکن اب ضلعی انتظامیہ کو شاید بھول چکی ہے کہ کوئی سائیکلنگ یا جاگنگ ٹریک بنایا بھی گیا تھا۔

Related posts

ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کافی متوازن ہے، امید ہے اچھے نتائج آئیں گے: اسد شفیق

محمد نوید

صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی کی کھلاڑیوں کے واجبات کی ادائیگی اور مسائل کے حل کی یقین دہانی

محمد نوید

متحد ہوکر کھیلنا’، آسٹریلیا روانگی سے قبل محسن نقوی سے رضوان اور سلمان علی آغا کی ملاقات

محمد نوید

Leave a Comment