Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکھیلہاکی

ہاکی سے کھلواڑ ہونے لگا، اذلان شاہ کپ کیلئے دونوں فیڈریشنز کا الگ الگ کیمپ لگانے کا اعلان

ملک میں قومی کھیل ہاکی سے کھلواڑ ہونے لگا اور دونوں فیڈریشنز نے الگ الگ کیمپ بھی لگانے کا اعلان کردیا۔

رپورٹ     !     محمد نوید

ملک میں ہاکی کی دونوں فیڈریشنز نے عید کے بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے الگ الگ کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے اور دونوں کے کیمپس میں 70 فیصد کھلاڑی یکساں ہیں جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔

ایک کیمپ 14 اپریل سے کراچی تو دوسرا 16 اپریل سے اسلام آباد میں لگایا جائے گا اور ایسے میں کھلاڑی مشکل میں پھنس میں گئے کہ جائیں تو جائیں کہاں؟

کھلاڑیوں کا شکوہ ہے مسائل بجائے کم ہونے کے بڑھ رہے ہیں، پہلے کھلاڑی ڈیلی الاؤنس اور سہولتوں کا رونا روتے تھے اب دو فیڈریشنز بننے سے ایک نئی پریشانی نے جنم لے لیا۔

قومی کھلاڑیوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری ایکشن لیں اور کھلاڑیوں کی راہنمائی کریں۔

اذلان شاہ کپ 4 سے 11 مئی تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جانا ہے اور  دونوں فیڈریشنز نے اذلان شاہ کپ کے لیے ٹیمیں بھیجنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Related posts

ہاردک پانڈیا نہ شبمن گِل، بھارت کے نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان کا اعلان ہوگیا

محمد نوید

پہلا ون ڈے: علی یونس نے نکاح کے بعد اہلیہ عالیہ ریاض کیساتھ تصویر پوسٹ کردی

محمد نوید

قومی کرکٹ ٹیم بھارت سے وطن واپسی کیلئے کل روانہ ہوگی

محمد نوید

Leave a Comment