Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلاہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

ویمن پلیئرز کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، ٹاپ ٹین بیٹرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

بئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی  ) نے ویمن پلیئرز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی بدستور  پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کی تھالیہ مک گرا کی دوسری اور ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیو کی  تیسری پوزیشن ہے جب کہ ویمن ٹاپ ٹین بیٹرز میں پاکستان کی کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔

بولنگ رینکنگ 

ٹی ٹوئنٹی ویمن بولنگ رینکنگ میں انگلینڈ کی سوفی ایکلسٹن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ  بھارت کی دیپتی شرما کی دوسری  اورپاکستان کی سعدیہ اقبال کی تیسری پوزیشن ہے۔

رینکنگ میں پاکستان کی نشرہ سندھو ایک درجہ تنزلی کے بعد 10 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔

آل راؤنڈرز رینکنگ 

ٹی ٹوئنٹی ویمنز آل راؤنڈرز رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، نیوزی لینڈ کی ایمیلاکر کی دوسری اور آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر کی  تیسری پوزیشن ہے۔

مزید برآں پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار  ایک درجہ تنزلی  کے بعد چھٹے نمبر پر چلی گئی ہیں۔

Related posts

حسن نواز کی 44 گیندوں پر سنچری، پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کیویز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

محمد نوید

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی انوکھی منطق، پاکستانی نژاد پلیئرز کو ‘غیر ملکی’ بنا دیا

محمد نوید

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز آج سے شروع ہوگی

محمد نوید

Leave a Comment