Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیل

ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

بحرین میں جاری ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ 

پاکستانی ٹیم کو مسلسل چار میچز میں کامیابی کے بعد آج جاپان کے خلاف پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سپر 8 راؤنڈ میں پاکستان کو جاپان نے 3-1 سے ہرایا تاہم شکست کے باوجود پاکستان ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

میچ کے  پہلے سیٹ میں پاکستان کی جیت کے بعد جاپان نے شاندار کم بیک کیا اور دوسرے سیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ٹائی بریکر پر ہوا۔

میچ کے آخری دو سیٹ جاپان نے با آسانی جیت لیے، جاپان نے مقابلہ 25-22، 26-28، 18-25 اور 15-25 سے اپنے نام کیا۔

جاپان سے شکست کے باوجود پاکستان ایشین انڈر 18 والی بال کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے، گزشتہ روز کوریا کے خلاف جاپان کی فتح نے پاکستان کی ٹاپ فور میں جگہ پکی کردی تھی۔

پاکستان کی سپر 8 کے گروپ ایف میں دوسری پوزیشن رہی جبکہ سیمی فائنل میں پاکستان گروپ ای کی ٹاپ ٹیم سے مقابلہ کرے گا۔

Related posts

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان، عماد اور عامر کی واپسی

محمد نوید

چھکوں کی برسات، سن رائزز حیدرآباد نے آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا

محمد نوید

دورہ آسٹریلیا و زمبابوے، وائٹ بال اسکواڈ سے سعود، شاداب اور افتخار کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

محمد نوید

Leave a Comment