Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلکرکٹکھیل

بین اسٹوکس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ نہیں کھیلیں گے: انگلش بورڈ کی تصدیق

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی ) نے کرکٹر بین اسٹوکس کے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہ کھیلنے کی تصدیق کردی۔

رپورٹ     !     محمد نوید

انگلش بورڈ کے مطابق بین اسٹوکس نے ورلڈ کپ کی سلیکشن میں دلچسپی نہ رکھنے کی تصدیق کی اور کہاکہ ان کا اولین فوکس بولنگ کے لیے مکمل فٹ ہونا ہے۔

ای سی بی کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس نہ صرف سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز بلکہ مستقبل کے لیے فٹ ہونے کے خواہاں ہیں۔

اس حوالے سے انگلش کرکٹر بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ میں بولنگ فٹنس کے لیے بڑی محنت کر رہا ہوں ،میں تمام فارمیٹ میں آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھیلنا چاہتا ہوں ۔

ان کا کہناتھا کہا کہ آئی پی ایل اور ورلڈ کپ کی قربانی دینے سے مجھے مستقبل میں آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھیلنے میں مدد ملے گی، میری کپتان، کوچ اور تمام ٹیم کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

Related posts

بھارتی کرکٹر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

محمد نوید

ایشین اسکواش چیمپئن شپ: 2 پاکستانی پلیئرز نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

محمد نوید

‘کوئی سربراہ نہیں ہوگا’، کپتان سمیت 7 افراد پر مشتمل پی سی بی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

محمد نوید

Leave a Comment