Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اسکواشکھیل

پاکستان کے حمزہ خان ویلینشیا اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے نوجوان اسکواش پلیئر حمزہ خان نے اسپین میں جاری 15 ہزار ڈالرز انعامی رقم والے ویلینشیا اوپن اسکواش کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

سیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے جوشوا فینیرا کو شکست دی۔ پاکستانی پلیئر نے 1-2 کے خسارے سے نکل کر 2-3 کی فتح حاصل کی۔

49 منٹ جاری میچ میں حمزہ کی جیت کا اسکور 10-12، 11-6، 5-11، 11-3، 11-5 رہا۔

فائنل میں حمزہ خان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ اسپین کے آئیکر پائیریس سے ہوگا۔

واضح رہے کہ اسپین میں جاری ویلینشیا اوپن اسکواش کی انعامی رقم 15 ہزار ڈالرز ہے۔

Related posts

چیمپئنز ٹرافی: دبئی کے میچز کیلئے 50 ہزار درہم کے ٹکٹوں کا نیا پیکج متعارف

محمد نوید

کرکٹر عثمان خواجہ کی آسٹریلوی وزیراعظم سے ملاقات، غزہ میں مظالم رکوانے کی اپیل

محمد نوید

1300 دنوں کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای پر رومن رینز کی حکمرانی اختتام پذیر

محمد نوید

Leave a Comment